0

ضلع خیبرکی تحصیل جمرود ریلوے اسٹیشن پرقوم کوکی خیل گرینڈ جرگے کاانعقاد

جمرود (مانند نیوز ڈسیک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود ریلوے اسٹیشن پر قوم کوکی خیل گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا جس میں قوم کوکی خیل کے مشران، کشران اور زوان کوکی خیل اتحاد کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،جرگے سے خطاب کرتے ملک نصیراحمد اور زینا گل نے کہا کہ حکومت قوم کوکی خیل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کر رہی ہیں ملک کی بقا و سالمیت کی خاطر گھر بار چھوڑنے والے کوکی خیل قوم کو وادی تیراہ میدان میں جانے پر پابندی سے قوم کوکی خیل میں مایوسی اور حکومت کے خلاف نفرت پھیل رہی ہیں، قوم کوکی خیل کے متاثرین کو مکمل پیکج دیا جائے،ہمارے متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیاگیاہے۔انہوں نے کہا قومی تنازعات کے خاتمے کے لئے مشترکہ کمیٹی بنائی ہے جو مشاورت کے بعد اراضی تنازعات حل اور زمینوں کی حدبندی کر  رہے ہیں، ریگی للمہ زمین قوم کوکی خیل کی ملکیت ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرسکتے قوم کوکی خیل کے اتفاق و اتحاد کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر اشفاق افریدی نے کہا ہمارے کارکنان قوم کے مفاد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور کوکی خیل کے مشران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے،اور پہلے کی طرح اپنی عوام کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں