0

موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈومیل کی اہم شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا جس کی سربراہی عوامی نیشنل پارٹی ضلع بنوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر ملک نورانی خان وزیر,ملک جوہر اور فہیم آزاد نے کی اس موقع پر سابق سینیٹر باز محمد خان,صدر نواب خان و دیگر بھی موجود تھے سابق سینیٹر باز محمد خان اور ملک نورانی خان وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان،چوروں،لٹیروں،ڈاکوؤں اور مافیاز کا سلطان ہیں ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے روز بروز عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے حکومت عمران خان کی بس کی بات نہیں ان کو استعفیٰ دینا چاہیئے حکومت ملک سے غربت،مہنگائی اوربے روزگاری ختم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے جان لیوا مہنگائی سے عوام الناس کا جینا دو بھر ہوچکا ہے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان طبقہ مایوسی کا شکار ہے اُنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں روزمرہ کی بناء پر تبدیلیاں کی جار ہی ہیں پٹرول اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمیتں آسمان کو چھو رہی ہیں عمران خان کا ایجنڈا غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ غریب کا خاتمہ ہے اُنہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی تمام تر نااہلیوں کو سابق حکمرانوں کے کھاتے میں ڈال رہاہے ملک میں فحاشی روز بروز بڑھ رہی ہے ملک کے فیصلے عمران خان نہیں بلکہ بیرونی اداروں کے سربراہان کر رہے ہیں اُنہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کے خلاف اے این پی نے اس تحریک کا آغاز کر لیا ہے انشاء اللہ عمرانی حکومت اور چوروں،لٹیروں کو تختہ دار پر لٹکانے تک یہ تحریک جاری رہے گی عوام اے این پی کا ساتھ دیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں