0

نوشہرہ، اکبر پورہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) اکبر پورہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی دوران گشت مشکوک شخص کی تلاشی پر ان کے قبضہ سے کئی گرام چرس برآمد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ اکبر پولیس کے اے ایس آئی واجد خان اپنی دیگر نفری کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھا کہ اس دوران انہوں نے ایک مشکوک شخص جو اپنا نام رحیم اللہ ولد فضل کریم بتا رہا تھا کو روک کر ان کی تلاشی لی جن کے قبضے سے مختلف سائز کے چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے جس کو وزن کرنے پر  معلوم ہوا کہ چرس کا کل وزن 935گرام ہے اکبر پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں