0

پبی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مختلف سرکاری سکولوں کا معائنہ

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی خان نے مختلف سرکاری سکولوں کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سٹاف حاضری, طلباء حاضری, بجلی اور صاف پانی کی فراہمی, پی ٹی سی فنڈ کی خرچ, بیت الخلاء کی موجودگی کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ طلبائے بھی گھل مل گئے اور ان سے نصاب اور روزانہ اسباق سے متعلق سوالات کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے انچارج سکول کو سٹاف حاضری یقینی بنانے اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے بارے میں ہدایات جاری کئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں