0

پبی، عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی کے خلاف پبی بازار میں مظاہرہ

پبی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل پبی کے زیر اہتمام مہنگائی، بھتہ خوری، بے رزگاری اور بد امنی کے خلاف پبی بازار میں مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرین نے اے این پی کے ضلعی جنرل انجینئر حا مد علی ضلعی پر یس سیکر ٹری عر فان خٹک اے این پی پبی کے صدر زر علی جنرل سیکر ٹری ضیاء قت خٹک سینئر نائب صدر غیور خان خٹک عباس خان سا بق نا ظم سہیل خان میاں ذولفقار علی عرف بھٹو اور شہزاد گل خٹک کی قیادت میں پبی بازار میں احتجا جی مظا ہرہ کیا مظا ہرین نے مہنگا ئی اور حکو مت کے خلاف نعرے لگا ئے مظا ہرین پبی پر پس کلب پہنچ کر جہاں پر ے این پی کے ضلعی جنرل انجینئر حا مد علی ضلعی پر یس سیکر ٹری عر فان خٹک اے این پی پبی کے صدر زر علی جنرل سیکر ٹری ضیاء قت خٹک سینئر نائب صدر غیور خان خٹک عباس خان اوو دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تین سال ہو گئے اب تک ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اگر آئی ہے تو صرف مہنگائی اوربے روزگاری میں آئی ہے ملک میں خود کشیاں بڑھتی جارہی ہے کیونکہ عوام کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے والے عمران خان نے قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں حکومت یہ نہ سمجھے کہ عوام کو کچھ سمجھ نہیں آرہا عوام ان سارے ظلم و زیادتی کا بدلہ ان سے آنے والے الیکشن میں لیں گے۔ آج عوام ان سے توبہ طائف ہو چکے ہیں حکومت نے کسی بھی طبقے کو نہیں چھوڑا سب کو دیوار سے لگانے میں مصروف ہے چاہئے بزنس مین ہو، ڈاکٹر ہو، سرکاری ملازم ہو سب کو اس حکومت نے اپنا ہدف بنایا ہوا ہے عمران خان جیسے اناڑی انسان نے اس ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے۔ اگر اب بھی عوام سڑکوں پر نہ نکلی تو آنے والا دور اس سے بھی بد تر ہو گا۔ عوام اس بد ترین مہنگائی کو بھولیں گے نہیں بلکہ اس کا حساب آنے والے الیکشن میں اس حکومت سے لیا جائیگا۔ سلیکٹڈ حکومت کو عوام کی کوئی پر واہ ہی نہیں ہے مہنگائی بے روزگاری نے پچھلے ستر سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ عوام کو جس طرح موجودہ دور میں ذلیل کیا گیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ پی ٹی آئی کی پہلی اور آخری حکومت ثابت ہو گی اس کے بعد پاکستان پر کبھی اس نا اہل جھوٹے لوگوں کی حکومت کبھی نہیں آئے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں