0

سردی کی آمد سے پہلے ہی پشاور میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ معمول بن گئی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت پشاو ر میں سردی کی آمد سے پہلے ہی سوئی گیس غائب کر دی گئی جبکہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاورمیں موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے مسائل نے جنم لے لیا ہے جس کے باعث گھریلو امور کی انجام دہی میں شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔شام کے بعد پشاورکے شہری علاقوں سمیت مضافات میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر معمول بن چکا ہے۔اندرون شہر ہشت نگری،لاہوری،کریم پورہ،گاڑی خانہ،گھنٹہ گھر،گلبہار،فقیر آباد،دلزاک روڈ،چارسدہ روڈ،گنج،یکہ توت،کوہاٹی اور رامداس سمیت دیگر علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ او ر کم پریشر کی شکایات عام ہیں جبکہ ساتھ ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے بھی لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔شہری علاقوں اور لوڈشیڈنگ صبح 8بجے بجلی بند کر دی جاتی ہے جو مسلسل 6گھنٹے بند رہتی ہے اسی طرح شام کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے جبکہ نواحی علاقوں میں بجلی مہمان بن کر رہ گئی ہے۔اس حوالے سے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی و گیس کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں