0

ایبٹ آباد میں آن لائن کھلی کچہری

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومتی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات کی جانب سے شہریوں کے لیے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد بروز منگل ڈپٹی کمشنر آفس میں کیا گیا۔آن لا ئن کچہری کے دورا ن شہریوں نے فیس بک، گوگل فارم اور ٹیلی فون کالز کے زریعے براہ راست ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو مطلع کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے موقع پر سوالات کے جوابات دیے اور مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔آن لائن طریقہ کار کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی اور انکے مسائل سے آگاہی اور حل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  تواتر کے ساتھ آن لائن کھلی کچہریوں کے ساتھ ساتھ شہر کے دور افتادہ علاقوں میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی صدارت میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تا کہ لوگوں کی دہلیز پر مسائل کا حل ممکن بنایا جائے۔ فیس بک لائیو کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد لائیو شہریوں کے مسائل سنیں گے۔ شہری گوگل فارم یا ٹیلی فون نمبر 09929310200 کے زریعے اپنی تفصیلی شکایات اور مسائل سے آگاہ کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں