0

عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تھانہ چوک میں مہنگائی اور بیروزگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

            تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تھانہ چوک میں مہنگائی اور بیروزگائی  کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی، مظاہرے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز علی خان، سابق صوبائی صدر پختون ایس ایف ادریس خان، تحصیل رہنما شوکت علی خان، ممبر صوبائی کونسل شاہ روم خان ایڈوکیٹ، تحصیل جنرل سیکرٹری ضیاء الحق ایڈوکیٹ، اور دیگر مقامی رہنماؤں برادر خان، تھانہ بازار صدر فضل قادر خان، کاشف خان، امیر اکبر اوردیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا۔ مقریرین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا، غریب آدمی کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاست مدینہ کے وعدے بھلادئے۔ انہوں نے کہ وقت آگیا ہے کہ  ناکام حکمران اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں