0

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں آج (بدھ کو) وزارتی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں وزیرخارجہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور علاقائی صورتحال سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔قبل ازیں شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پربھی ان کے ہمراہ تھے جہاں عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان،امریکی خصوصی صدارتی نمائندہ برائے ماحولیات جان کیری اور بحرین کے وزیراعظم سلمان بن حماد سے بھی ملاقات کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں