0

ہنگو، پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم ہنگو کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج، الشیراوی مسجد سے مین چوک ہنگو تک  احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں جے یو آئی، مسلم لیگ ن، اے این پی سمیت تاجر برادری، وکلاء برادری اور علاقہ عوام نے بھر پور شرکت کی۔ مظاہرے سے جے یو آئی صوبائی نائب امیر مفتی عبید اللہ، ضلعی امیر مولانا تحسین اللہ، سابق ایم پی ایز عتیق الرحمان اور مفتی سید جانان، ضیائالاسلام،  مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر فرید مفکر، عوامی نیشنل پارٹی کے یحی قریشی، تاجر برادری کے صدر ظفر اقبال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ، نااہل، اور سیلکٹڈ حکومت نے ریکارڈ مہنگائی کر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، موجودہ حکمران عوامی نمائندے نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے کارندے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اس مہنگائی کیدور میں ہر طبقہ فکر کے لوگ پریشان ہے، کاروباری حلقے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیونکہ 96 روپے کا ایک ڈالر  موجودہ دور میں 176 روپے تک پہنچ گیا ہے، عوام کے ساتھ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ حکومت کا بڑا فراڈ نکلا۔ انہوں نے کہا نے میڈیسن، گھی، آٹا، چینی و دیگر  بنیادی اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ موجودہ حکومت کے سر سے ہاتھ اٹھائے تو یہ حکومت ایک گھنٹہ بھی نہیں چل سکتی۔ مفتی عبید اللہ نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر ملک بھر میں مہنگائی اور موجودہ کرپٹ حکومت کے خلاف تاریخی جلسے اور مظاہرے کئے گئے اور اب 5 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوگا جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں