0

ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے بلیک ڈے منایا

            باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے بلیک ڈے منایاگیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کے ہدایت پر  ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے زیر اہتمام بلیک ڈے اف کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔سول کالونی خار جرگہ ہال سے مین چوک تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں تحصیلدار اتمانخیل فیاض خان، تحصیلدار سلارزئی ذاکر آفریدی، باجوڑ چیمبر کے بانی لعلی شاہ پختون یار، تاجر رہنماء حاجی خان بہادر، قبائلی عمائدین اور عوام نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھائے تھے جس پر کشمیریوں کے یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے کشمیر کے حق اور انڈیا کیخلاف نعرہ بازی کی۔مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کروائے اور کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ دریں اثناء ایک دن قبل  خیبر پختونخواہ حکومت، ڈپٹی کمشنر باجوڑ  افتخار عالم، اور تحصیل میونسپل افیسر خار محمد فیاض خان کے ہدایت پر ٹی ایم اے خار کے اہلکاروں نے بلیک ڈے آف کشمیر کے حوالے سے ضلع باجوڑ کے مختلف سرکاری عمارتوں، دفاتر، بازاروں اور عوامی مقامات پر پینا فلیکس لگائے تھے۔  اہلکاروں نے خار بازار، سول کالونی مین گیٹس، دفتر ڈپٹی کمشنر باجوڑ، دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ، نادرا افس سول کالونی، جناح بس ٹرمینل شنڈئی موڑ، صدیق اباد پھاٹک، عنایت قلعہ بازار تحصیل خار، دفتر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار سمیت مختلف مقامات پر کشمیر پر جاری مظالم کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں پینا فلیکس لگائے تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں