0

ملک بھر کی طرح تھانہ کے مختلف سرکاری سکولوں میں بھی یوم سیاہ کشمیرمنایا

            تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر کی طرح تھانہ کے مختلف سرکاری سکولوں میں بھی یوم سیاہ کشمیر منایا گیا، اس سلسلے میں گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول تھانہ اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 تھانہ میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں سکول کے اساتذہ اور طلباء نے بھر پور حصہ لیا۔طلبا ء نے ہاتھو ں میں بینر ز اور کتنے اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر کشمیر کے ساتھ یکجہتی اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ طلباء نے تھانہ بازار میں بھی واک کیا۔ واپسی پر سکول میں مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج پرنسپل علی حیدر زاہد حسین  اسفندیار، وسیم سجاد ، اشفاق احمد اور فضل معبود صائم جبکہ ہائی سکول  نمبر 2 میں پرنسپل محمد وسیم، فضل مولا اور فضل سبحان ساجد کے علاوہ دیگر اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی اصل صورت حال سے طلباء کو اگاہ کیا۔ مقریرین نے بین الاقوامی برادری سے کشمیری بھائیوں کواستصواب رائے دینے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ مقریرین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے بھارت سرکار سے نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔اور کشمیری بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں