0

کامرس کالج باجوڑ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

            باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک)کامرس کالج باجوڑ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 27 اکتوبر کو بلیک ڈے کی حیثیت سے منایا گیا۔اس سلسلے میں ایک تقریب میں کشمیریوں پر بھارت کی ریاستی دہشت گری کی سخت مذمت کی گئی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں پرنسپل پروفیسر بخت منیر آبادی،پروفیسر عبد القدوس اور طلباء نے اظہار خیال کیا۔بعد ازاں ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں