0

کشمیریوں کی تحریک آزادی ہرصورت کامیابی سے ہمکنار ہوگی،طارق محمود مغل

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) کشمیریوں کی 74 سالہ تحریک آزادی ہر صورت کامیابی سے ہمکنار ہوگی، اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں انسانی حقوق کے حوالے سے دہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں، بھارتی جارحیت کشمیریوں کو شہید تو کر سکتی ہیں ان کی عزم اور استقلال کو متزلزل نہیں کر سکتا، کشمیر اور پاکستان کا تعلق خون اور مذہب کا ہے، کشمیر ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار سنئر صحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی، یوتھ اسمبلی ہنگو کے سی ایم معراج الدیم، سابق ضلع کونسل ممبر گل صاحب شاہ، سابق ڈسٹرکٹ ممبر سردار فرید سنگھ، ہنگو یوتھ اسمبلی کے سنئیر منسٹر منظور خان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ذاہد خٹک و دیگر نے یوم سیاہ کی مناسبت سے نکالی گئی علیحدہ علیحدہ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی انتظامیہ ہنگو کی طرف سے یڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار بہادر اور ٹی ایم او فرحاد خٹک کی قیادت میں سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھائے رکھے تھے اور انہوں نے افواج پاکستان اور کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ یہ ریلی بینک الفلاح کے سامنے پہنچ کر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی جس سے سنئیر صحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی، سابق ممبر ضلع کونسل اور پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے صدر گل صاحب شاہ، سابقہ اقلیتی ممبر فرید سنگھ نے خطاب کیا اور کشمیریوں کو ان کی بے مثل قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ہنگو یوتھ اسمبلی کی طرف سے مین چوک سے ریلی نکالی گئی جس میں یوتھ رہنماوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نعرے بازی کرتے ہوئے یہ ریلی ریلوے چوک پہنچی جہاں ہنگو یوتھ اسمبلی کے سی ایم معراج الدین، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ذاہد خٹک سنئیر صحافیوں طارق مغل، اسرار احمد اورکزئی کے علاوہ یوتھ اسمبلی کے سنئیر منسٹر منظور خان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ آج سے 74 سال پہلے آج ہی کے دن رات کے اندھیرے میں بزدل بھارت نے اپنے فوجیوں کو کشمیر کی وادی میں اتارا اور قتل و غارت کا بازار گرم کیا۔ بھارت کے اس اقدام کے خلاف 74 سال سے دنیا بھر کے کشمیری اور پاکستان آج دنیا بھر میں یوم سیاہ مناتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری 74 سال سے نسل در نسل آزادی کی شمع اپنے خون سے روشن کئے ہوئے ہیں مگر افسوس بھارتی بربریت اور دہشت گردی نہ اقوام متحدہ کو نظر آتی ہے اور نہ ہی عالمی طاقتوں کو۔ مقررین نے کہا کہ آج کے دن احتجاج کا مقصد کشمیریوں کو یقین دلانا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کی حق خودارادیت کی کامیابی کے لئے ہر قسم قربانی دینے کے کئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت  ہر محاذ پر آپ کی آواز اٹھانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان اور کشمیریوں کے حق میں جبکہ مودی سرکار کے خلاف فلک بوس نعرے لگائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں