0

بٹ خیلہ، جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بٹ خیلہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق ایم این اے سید بختیار معانی ضلعی امیر مولانا جمال الدین اور بٹ خیلہ سٹی کے امیر امجد علی شاہ کی قیادت میں بازار مسجد سے روانہ ہو ئے شرکاء نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھائے مہنگائی اور حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی پرانے بس اڈے کے قریب ریلی کے اختتام پر جلسہ منعقد ہوا جس سے سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان مفتی ارشاد انجمن تاجران کے صدر زوار خان تاجر رہنما حاجی شاکر اللہ مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر علی محمد جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر جاسم علی ایڈوکیٹ سید بختیار معانی مو لانا جمال الدین اور امجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے عوام مہنگائی کی وجہ سے زندہ درگور ہو رہے ہیں جبکہ امن وامان کی ناقص صورت حال کی وجہ سے ملک افراتفری کا شکار ہے انھوں نے کہاکہ اگر مہنگائی کے سونامی کو نہ روکا گیا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے انھوں نے کہ عمران خان اور ساتھی ملک وقوم کے مفادات کی بجائے آئی ایم ایف کے مفاد میں پالیسیاں بنا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ حکومت سے نجات حا صل کئے بغیرمہنگائی بے انصافی اور بد امنی کا خاتمہ ناممکن ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں