0

ڈی پی اُو سوات کا ٹریفک وارڈن سوات کے افسران کے ساتھ میٹنگ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کا ٹریفک وارڈن سوات کے افسران کے ساتھ میٹنگ۔ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کی زیر صدارت ٹریفک نظا م میں مزید بہتری لانے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیس ایس پی ٹریفک لوئر سوات زیراب گل، ڈی ایس پی ٹریفک آپر سوات شیر حسن خان، ٹریفک وارڈن سوات انسپکٹرز سمیت تمام سٹاف نے شرکت کی۔ ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے میٹنگ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے روانی کو یقینی بنایا جائے کسی بھی جگہ ٹریفک جام نہ ہو، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ سکولز کی چھٹی اور دفاتر کی چھٹی کے دوران رش پر قابو پانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اسلسلے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں اور ٹریفک رواں دواں ہوں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں