0

خسرہ اور رو بیلا کی مہم قومی فریضہ ہے، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے کہا ہے کہ خسرہ اور رو بیلا کی مہم قومی فریضہ ہے اس مہم کو کا میا ب بنا نے میں ہم سب نے ملکر کام کر نا ہے اور15نو مبر تا27نو مبر تک چلنے وا لی اس مہم کے دورا ں ہم نے اپنے 9 ماہ سے 15سا ل تک کے بچو ں کو  خسرہ اور روبیلا سے بچا ؤ کی ویکیسن کروا نے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمو ں سے تعاون کر تے ہو ئے اپنے بچو ں کوان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین کر وا نا ہے اس مہم کی کا میا بی میں سکولوں کے اساتذہ اور والدین کا اہم رول ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں خسرہ اور روبیلا کی قومی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صڈا رت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ تما م ضلعی محکمو ں کے افسرا ن،ای پی آئی،صحا فی، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کو ہدا یت کی کہ اس مہم کے آغاز سے قبل اس کے تما م تر انتظا ما ت کے سا تھ سا تھ عوا م میں شعور ر اور آگاہی کے لئے بھی الیکٹرانک،میڈیا  پرنٹ میڈیا،علماء کرام، سکولوں کے اساتذہ، سول سوسائٹیز، محکمہ مال کے پٹواریوں اور یو نین کو نسل کے سیکر یٹری کو شامل کیا جائے۔انہو ں نے ڈی ایچ او کو ہدا یت کی کہ اس مہم کے دورا ن جو بھی ضرو ریا ت یا انتظا ما ت کر نے ہیں ضلعی انتظا میہ،پو لیس یا دیگر ادارو ں نے ان کی تفصیل فرا ہم کی جا ئے۔اجلاس میں محکمہ صحت نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع ایبٹ آباد کی آبادی تقریبا 14 لاکھ 60 ہزار اس میں آبادی کے41فیصد 9ما ہ سے 15سا ل کے 6لا کھ بچوں کو اس مہم کے دورا ن خسرہ اور رو بیلا کی ویکسین اور 5سا ل تک کی عمر کے بچو ں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں۔ جس کے لیے 437 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو ڈسٹرکٹ مانیٹر 30 جب کہ یو سی ایم او  83 یونین کونسل کے سیکرٹری پٹواری اور دیگر کے سا تھ سا تھ محکمہ صحت کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو سکو لو ں کے سا تھ سا تھ مختلف یو نین کو نسلو ں کے مر کزی مقا مات پر اس مہم میں بچو ں کو خسرہ اور رو بیلا سے بچا ؤ کی ویکسین اور قطر ے پلا ئیں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں