0

سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 7 روزہ خصوصی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر وسیکرٹری داخلہ خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے لازمی ویکسینیشن نظام کے تحت سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 7روزہ خصوصی ویکسینیشن مہم کاآج سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے خصوصی 7روزہ مہم کے ابتدئی روز اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار, اسسٹنٹ کمشنر پبی سارہ تواب عمر, اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہور, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد عمر خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قلات خان وزیر,  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی شفیق آفریدی, تحصیلدار پبی,نائب تحصیلدار خیر آباد نے خصوصی پلان کے تحت نجی و سرکاری یونیورسٹیوں,سرکاری و نجی کالجز بشمول گرلز کالجز کے 18 سال سے زائد طلباء  و طالبات اور تمام سرکاری و نجی ہا?یر سیکنڈری لیول کے  12 سال سے زا?د ہزاروں طلباء و طالبات کو اپنی نگرانی میں کورونا کی ویکسین لگوائی گئی۔یاد رہے  ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نیسیکرٹری داخلہ خیبر پختونخواہ کے احکامات کی تعمیل کی روشنی لازمی ویکسینیشن نظام کے تحت تعلیمی اداروں میں 7 روزہ خصوصی مہم کیل?ے 50000طلباء  و طالبات کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ خصوصی مہم کیلئے ضلع بھر میں 72 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے, جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بنائی گئی ہے,خصوصی مہم کے دوران نوشہرہ  میں قائم نجی و سرکاری یونیورسٹیوں,سرکاری و نجی کالجز بشمول گرلز کالجز کے 18 سال سے زائد طلباء  وطالبات اور  سرکاری و نجی ہا?یر سیکنڈری لیول کے  12 سال سے زائد طلباء  و طالبات کی ویکسینیشن کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء  اوزگن نے تمام والدین خصوصی مہم کے دوران انتظامیہ سے تعاون کریں اور دوران مہم بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنا?یں۔انتظامیہ کی اولین ترجیح تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء  کی ویکسینیشن کرانا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں