0

وفاقی وزیر برائے دفاع کا قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کا دورہ

  پبی (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے دفاع  پرویز خان خٹک نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کا دورہ کیا نو منتخب چیئرمین بی او جی پروفیسر ڈاکٹر نور الایمان، بورڈ ممبران، ہسپتال اور کالج انتظامیہ نے وفاقی وزیر دفاع کو خوش آمدید کہا ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد احمد خان نے ہسپتال اور کالج کے باری میں وفاقی وزیر دفاع پر ویز خان خٹک کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ہسپتال اور کالج میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر برائے دفاع نے ہسپتال اور کالج انتظامیہ کو حکومت کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی وزیر دفاع کے ہمراہ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پانی و بجلی ڈاکٹر عمران خٹک اور دیگر معززین بھی تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں