0

آئی ایم ایف سے معاملات طے پاگئے، معاہدہ اسی ہفتے ہوگا، شوکت ترین

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔اسلام آباد پاکستان سنگل ونڈو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگل ونڈومعاشی اصلاحات میں بڑی کامیابی ہے، پاکستان کیلئے علاقائی تجارت تیزکرنے میں مدد ملے گی، وسیع تر اصلاحات پر مشتمل یہ نظام تجارتی سرگرمیاں بڑھائے گا، تجارتی سرگرمیوں کا جی ڈی پی اور گروتھ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے، پاکستان سنگل ونڈو گورننس اور تجارتی سرگرمیوں کا آسان ترین نظام ہے، نئے نظام سے جعل سازی اور کرپشن کا موثر طور پر خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستانی تاجروں کیلئے تجارتی مواقع بھی پیدا کررہے ہیں، کاروباری لاگت اور وقت کی بچت سے برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، پاکستان تجارتی مرکز اور ٹرانزٹ کے منصوبے پر کوشاں ہے، وسطی ایشیا اور دیگر خطوں کے درمیان تجارت بڑھانے کے اقدامات کئے گئے ہیں، پاکستان کے مالیاتی معاون ادارے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے گذشتہ 2 سالوں میں عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی، پیداواری لاگت اور شپنگ کے اخراجات بہت زیادہ بڑھے، کورونا میں سپلائی چین متاثر ہوا تو دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی، پاکستان نے مشکل صورتحال میں بھی مختلف شعبوں کوبحا ل رکھا، حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، پاکستان میں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے تمام تراقدامات کریں گے، سرمایہ کار ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، سرمایہ کاروں کے لیے کاروبارمیں آسانی پیداکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا  ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہو گی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔سٹیٹ بینک کے قوانین میں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ  نے کہا کہ سٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے اور آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔نیشنل بینک کے سرور پر ہونے والے سائبر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں