0

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے مجموعی طور پر467 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ماہ دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ سا تھ کو رو نا میں بھی فرنٹ لائن پر خدمات سر انجامدیتے ہو ئے  5 کو رو نا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو مکمل ایس او پیز کیساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز منتقل کیا۔ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 467مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 387 ہیں۔اس کے علاوہ 28 ٹریفک حادثات، 14آتشزدگیاں، 1 گولی لگنے کا واقع اور مختلف نوعیت کے 32دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے مجموعی طور پر 467 افراد کو بچایا جن افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔حسب معمول ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کاکنٹرول روم شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 54487 کالز موصول ہوئیں جس میں 49677غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔اس کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے ناخوشگوار حالت سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں۔ ترجمان ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد عمران خان یوسفزئی کے سربراہی میں ریسکیو 1122 ایبٹ آباد 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔افسران بالا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ریسکیو 1122ایبٹ آباد کی محکمہ صحت ایمبولینسز کی روپوٹ ماہ اکتوبر 2021۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں ضلع ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کی ایمبولینسز میں 164ایمرجنسی میں رسپانس کیا۔جن میں سے 143مریضوں کو ضلع ایبٹ آباد کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں اور21مریضوں کو دوسرے اضلاع کے مختلف ہسپتا سخاکوٹ(نامہ نگار)  سخاکوٹ میں سسر نے گھریلوتنازعہ پر فائرنگ کر کے داماد کو قتل جبکہ بیٹی کوزخمی کردیا۔ملزم جائے واقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ کے علاقہ شلہ بانڈہ میں ملزم اعظم ولد سیدکریم مرحوم نے گذشتہ روز گھریلوتنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے داماد اظہارعلی ولد حیات خان مرحوم سکنہ شلہ بانڈہ سخاکوٹ میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ فائرنگ سے مقتول کی بیوی مسماۃ(ر) جو کہ ملزم کی بیٹی تھی زخمی ہوگئی۔جن کوفوری طور پر درگئی ہسپتال پہنچادئے گئے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ملزم محمد اعظم جائے واقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔لیویز تھانہ سخاکوٹ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں