0

ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ماہانہ رپورٹ جاری

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر عارف خٹک نے ریسکیو1122ملاکنڈ کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی جانب سے جاری کی گئی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122ملاکنڈ کنٹرول روم کوگذشتہ ماہ اکتوبر میں کل 9291ٹیلی فون کالزموصول ہوئیں جن میں 2360کالیں ایمرجنسی اور انفارمیشن سے متعلق تھی۔ایسی کالزجن کا ریسکیوسروس سے کوئی تعلق نہیں ایسی متعلقہ اور فیک کالزکی تعداد 6587تھیں۔ریسکیوملاکنڈ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ضلع ملاکند میں جن کالز پر ریسکیو1122ملاکنڈ نے رسپانس دیاان ایمرجنسی میں میڈیکل 228روڈ ٹریفک حادثات 48، فائر 13،بولٹ انجری 1، ڈوبنے 4، ریکوری 32اور کروناوائرس18ان حادثات میں جائے حادثہ پر ریسکیواہلکاروں نے 173افراد کوابتدائی طبی امداد دیکر مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیاجبکہ ریسکیوملاکنڈ نے ماہ اکتوبر میں 44مختلف ایمرجنسزیز میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے ریسکیواہلکاروں نے 291لوگوں کی مدد کرتے ہوئے انکی جانیں بچائی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں