0

موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے، چیئرمین ڈیڈیک سوات

سوات (مانند نیوز ڈیسک) مختلف وفود نے سیدو شریف میں چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے ڈیڈیک آفس میں ملاقاتیں کی اور عوامی مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا وفود کو مسائل کے حل کی یقین دہانی۔ وفود سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کی شنوائی اور حل کے لئے ڈیڈیک آفس عوام کے لئے ہر وقت دستیاب رہتا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں عوامی خدمات کی بروقت فراہمی اور مسائل کے حل کے لئے اداروں کے استعداد کار میں اضافہ کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں اداروں کو بھی واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی کارکردگی کو بھی عوامی خدمات کی فراہمی اور عوامی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔ چئیرمین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل اور رائے کے تناظر میں ہی سزا اور جزا کا تعین کیا جارہا ہے۔ مختلف وفود نے چیئرمین ڈیڈیک سے ملاقات میں مسائل کی شنوائی کرنے اور متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں بات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ چئیرمین ڈیڈیک کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسائل حل کرنے سے انہی دلی خوشی ملتی ہے اور وہ یہ کام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں