0

کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں میں معمول زندگی بحال

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوچکے ہیں، فیض آباد انٹرچینج کو 10 روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز  معمول کے مطابق کھلے ہیں، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں رہی، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی۔میٹرو بس انتظامیہ نے کہا کہ رحمان آباد اسٹیشن پولیس کی موجودگی کے باعث بند ہے، باقی تمام اسٹیشنز مسافروں کے لیے کھلے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں