0

ایبٹ آباد میں 60فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے،ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن ریٹا ئرڈ ند یم نا صر اور ر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فیصل خانزادہ  نے بتا یا کہ ضلع ایبٹ آباد میں 60فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے۔8لاکھ 45ہزار افراد کو پہلی جبکہ 6 لاکھ افراد کو دوسری ڈوز لگادی گئی ہے.۔یکم نو مبر سے 15 نومبر تک تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں،دینی مدارس،شاپنگ مالز،بس اڈوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں،مساجد،امام بارگاہوں سمیت دیگر مقامات اور گھر گھر خصوصی ویکسی نیشن مہم چلائی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے اہلکار روانہ8 ہزار سے زاہد افراد کو ویکسین لگا رہے ہیں۔ 15نومبر سے 27نومبر تک 6 لا کھ نو ماہ سے 15 ماہ تک کے بچوں کو خسرہ،پولیو،روبیلا سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے خصوصی مہم شروع کی  جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کے روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ر ندیم ناصر اور ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے ایبٹ آباد پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں ڈینگی وائرس کے زیادہ تر کیسز دوسرے اضلاع سے آرہے ہیں۔ایبٹ آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ڈینگی وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد صوبے کا ایک اہم سیاحتی صحت افزاء ضلع ہے یہاں پر پولیو،خسرہ، کورونا،سمیت دیگر وائرس لوگوں کی آمدورفت سے منتقل ہو رہا ہے۔ملک بھر سے روزانہ کی بنیاد پر لوگ سفر کر رہے ہیں۔کورونا ویکسی نیشن نہ کرنے پر روزانہ دو لاکھ سے زاہد جرمانہ اور تقریبآ 50 ایف آئی آر درج ہو رہی ہیں۔جس سے اڈوں پر 90فیصد پابندی ہو رہی ہے بغیر ویکسی نیشن سفر پر پابندی ہے۔ایبٹ آباد کو کورونا کی تمام پابندیوں سے آزاد کرنے اور کاروبار مکمل فعال رکھنے کے لئے کورونا ویکسی نیشن سو فیصد ہونا ناگزیر ہے اس ہدف کی تکمیل کے لئے شہریوں میں آگاہی ہونا ضروری ہے وہ خود بغیر کسی افواہ پر کان دھرے ویکسی نیشن کروائیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایبٹ آباد میں ساٹھ فیصد آبادی اور 12 سال سے زاہد عمر کے سکولز کالجزکے بچوں بچیوں کی چالیس فیصد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے اور کوئی ایک ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا جس سے کوئی ری ایکشن ہوا ہو۔یکم نومبر سے شروع کی جانے والی خصوصی مہم میں طلبہ،بزرگ مرد خواتین کی ویکسی نیشن میں تمام افراد تعاون کریں اور جن گھروں میں بزرگ مردو خواتین کو ویکسی نیشن سنٹر تک آنے میں دشواری ہو اس کے لئے ٹیمیں گھر گھر جائیں گی۔ شہریوں کو محکمہ صحت کے دفتر میں رابطہ کرنے پر گھر میں ویکسی نیشن کرانے کی سہولت میسر ہوگی۔ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل خانزادہ کا کہنا تھا کورونا کی چاروں لہر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے جانفشانی سے کام کیا اور اپنی جانیں تک قربان کیں ہیں۔دنیا میں کورونا سے اموات ہوئیں ہیں اس کے متعلق افواؤں پر کان نہ دھریں نہ اپنے اور نہ اپنے خاندان سے دشمنی کریں اس سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کو احساس زمہ داری سے مکمل کریں۔میڈیا بھی عوام میں شعور کو بیدار کرے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں