0

ایبٹ آباد میں سالانہ ضلعی گرلز سکولز ٹورنا منٹ کا افتتاح

گرلز ہائی سکول نمبر ون ایبٹ آباد میں سالانہ ضلعی گرلز سکولز ٹورنا منٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے تقریب کی مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی  فرزانہ مشتاق تھیں۔جب کہ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ریحانہ یاسمین سپورٹس سیکرٹری نائمہ صباحت،پرنسپل ہائی سکول نمبر ون میڈم حنا فاطمہ کے علاوہ ضلع کے مختلف ہائی،مڈلز،پرائمری سکولز کی پرنسپلز،ہیڈ ٹیچرز،ٹیچرز، طالبات بھی مو جود تھیں۔سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں شامل بینڈ اور پی ٹی کی کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔سالانہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح مشعل جلا کر کیا گیا۔طالبات نے ملک کے تمام صوبوں کے علاقائی ثقافتی رقص پیش کرکے داد وصول کی۔ملی نغمے،اردو انگلش تقریریں بھی کیں۔طالبات نے ترکی ثقافت کا بھی خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ایم این اے فرزانہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں نڈر اور دیانت دار وزیر اعظم قوم کے لئے بڑا تحفہ ہے جنہوں نے دلدل میں پھنسے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور تمام خارجی اور داخلہ مسائل کے باوجود ملک کو مشکل سے نکال لیں گے ملک کے لوگوں کو اچھی خوشخبریاں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی شعبہ کو پیچھے نہیں چھوڑاجس نے خواتین اور بالخصوص کھیلوں کے فروغ کے لئے بہترین اقدام اٹھائے۔انہوں نے پی ٹی،بینڈ،سمیت طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریحانہ یاسمین کا کہنا تھا سالانہ کھیلوں کی سرگرمیاں پورا میہنہ جاری رہیں گی جو کورونا کی وجہ سے دیر سے شروع ہوئی ہیں۔ سالانہ کھیلوں کے مقابلے پی ٹی،مارچ پاسٹ،بید منٹن،ٹیبل ٹینس اوروالی بال میں طالبات کو موقع مل رہا ہے توقع ہے طالبات کی کارکردگی نکھارنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے سپورٹس کمیٹی سمیت دیگر منتظمین کو ہدایت کی وہ سالانہ مقابلوں کو خوبصورت بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے اپنے خطاب میں کہا کہ طالبات کی کارکردگی نے متاثر کیا ہے۔طالبات اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ تعلیم کے حصول میں مکمل توجہ رکھیں اور آگے آنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ طالبات کے لئے سب سے بہترین مثال ان کی ٹیچرز کی ہے جو رول ماڈل ہیں خواتین کے لئے ملک میں وسیع مواقع ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوائیں۔تقریب میں سالانہ کھیلوں کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں