0

سوات میں برترین اور کمر توڑ مہنگا، ی کے خلاف پی ڈی ایم کی کال پر کبل میں احتجاجی مظاہر

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات برترین اور کمر توڑ مہنگا?ی کے خلاف پی ڈی ایم کی کال پر کبل میں احتجاجی مظاہر،شٹر ڈا?ن اور کبل چوک میں احتجاجی نعرہ بازی،مظاہرین کا حکومت مخالف نعرہ بازی،گو نیازی گو کے واشگاف نعرے،مقررین کا عمران خان اور حکومتی پالیسوں پر شدید لفظی گولہ باری،کمرتوڑ مہنگا?ی کو عوام دشمن پالیسی قرار دے دی احتجاجی مظاہرے کے دوران کبل بازار بند رہا اور اکثریتی تاجروں نے شٹر ڈا?ن کی ادویات کی دکانیں کھلی رکھی گ?ی جبکہ دیگر اکثریتی کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا اس موقع پر کبل چوک میں احتجاجی مظاہرہ رکھا گیا جبکہ ٹریفک رواں دواں رہی مظاہرے میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور عوام نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہو?ے مسلم لیگ کے ضلعی صدر قیموس خان،تحصیل صدر عبدالغفور خان،جے یو آ?ی کے مفتی عارف اللہ،ملک اشفاق احمد خان یڈوکیٹ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سابق امید وار خورشید کاکا جی،ڈاکٹر خالد محمود،لیاقت علی ایڈوکیٹ،حاجی جلات خان،عثمان غنی،سید افضل شاہ،اکبر حسین سارجنٹ اور دیگر مقرین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں ک سبب ملک دیوالیہ ہونے کے طرف گامزن ہے سلیکٹیڈ نے ملک میں آٹا،گھی،چینی،سمیت روزمرہ اشیا? کھاکر اتنی مہنگی کردی کہ عام آدمی کے قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں غریب میں آٹے اور ادویات کے علاوہ دیگر روزمرہ اشیا? خریدنے کی سکت ختم ہوچکی ہیں اور ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اتنی نااہل ہے کہ مہنگا?ی کرکے بھی قبول نہیں کرتے اور الٹا کہتے ہیں یہ عالمی مس?لہ ہے جو انتہا?ی شرم کی بات ہے اگر مہنا?ی عالمی مس?لہ ہے تو پھر ڈالر کیوں بڑھ رہاہے؟یہ تو عالمی معاملہ نہیں ہے انہوں نے سوات کے ممبران اسمبلی اور وزیراعلیٰ پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ وزراء کی نااہلی کے باعث یہ بدترین دن عوام کو دیکھنے پڑرہیہیں موجودہ حکومت کو اپنے ممبران کی نااہلی نظر نہیں آرہی ہے انہیں صرف نواز شریف اور پی ڈی ایم پر بیجا تنقید ہی نظر آتے ہیں مقررین نے مذید کہا کہ جمہوری احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور یہ جمہوریت کا حسن بھی ہے سیاسی لوگ جیلوں سے نہیں ڈرتے یہ ان کیل?ے دوسرا گھر ہوتا ہے احتجاج ہمارا حق ہے اور نااہل حکومت کے خلاف جاری رہیگا جب تک عمران اور ان کی کابینہ کو گھر نہیں بھجیں گے چین سے نہیں رہنگے انہوں نے مذید کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کی قیادت نے نہ پہلے اس حکومت کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آ?ندہ تسلیم کرینگے بلکہ اس ناجائز حکومت کو رخصت کرکے گھر بھیجیں گے انہوں نے مذید کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کا ضلع سوات کے مختلف مقامات اور تحصیلوں میں احتجاجی کیمپ بھی لگے ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہیں جبکہ قا?دین کی حکم پر اسلام آباد لانگ مارچ بھی کرینگے اور آ?ندہ کا لانحہ عمل طے کیا جا?یگا،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں