0

امریکا افغانستان کے قریب فوجی اڈوں کیلئے کوششیں کر سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

 ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان کے قریب فوجی اڈوں کیلئے کوششیں کر سکتا ہے۔روس کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لارف نے کہا کہ سنا ہے امریکا ہندوستانی سرزمین کچھ مواقعوں پر استعمال کرنے کیلئے بھارت کو راضی کر رہا ہے، ایسی ہی تجاویز پہلے پاکستان اور ازبکستان کو موصول ہو چکی ہیں جنہیں مسترد کر دیا گیا تھا۔لاروف نے یاد دلایا کہ روسی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کو جولائی میں جنیوا سربراہی اجلاس میں کہا تھا کہ روس وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی سرزمین پر امریکی فوجی انفراسٹرکچر کی تعیناتی کے لیے معاہدے کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں