0

ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کا منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی

        ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لیویز الطاف احمد شیخ کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈ لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے پوسٹ کمانڈر تھانہ خار نے ناکہ بندی کے دوران نان کسٹم پیڈ وٹزکار کی تلاشی لے کر اس کے خفیہ خانوں سے 500 گرام آئس،1000 گرام چرس اور پچھلے سیٹ سے 02 ٹپکے شراب 60 لیٹر برآمد کرکے ملزم ذیشان خان ولد دوست محمد خان سکنہ کرکنڑی خارکو گرفتار کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم کا تعلق منظم منشیات فروش گروپ سے ہے جس سے تفتیش کے دوران نشاندہی پر مذید 85 بوتل شراب برآمد کئے گئے۔اسی طرح ایک کاروائی میں لیویز تھانہ کوپر کے پوسٹ کمانڈر نے تھانہ صدر بیرونی ضلع راولپنڈی کے حدود سے چھینا گیا 5445 کلو گرام یعنی 108 من سریا چوکی بدرگہ کے حدود میں برآمد کیا جبکہ برآمد شدہ سریا کو متعلقہ پولیس راولپنڈی کی موجودگی میں مالک کو باعزت طورپر حوالہ کیا گیاجنہوں نے کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز الطاف احمد شیخ اور ملاکنڈ لیویز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں