0

ضلع ہنگو میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 دہشت گرد مارے گئے

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ہنگو میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ۔ اہلکار محفوظ رہے، جوابی کاروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے 4 ساتھی فرار، قریبی علاقوں میں سرآپریشن شروع۔ اس سلسلے میں سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن ٹیم  ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل اور شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے درمیانی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرا ئیک آپریشن کرتے ہوئے واپس جا رہی تھی کہ اس دوران تحصیل ٹل جہازو بانڈہ کے مقام پر سی ٹی ڈی نفری پر اچانک دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے سی ٹی ڈی اہلکار محفوظ رہے جبکہ سی ٹی ڈی نفری اور ہنگو پولیس کی جوابی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاکدہشتگردوں کی شناخت صادق اللہ عرف القائدہ، احمد رحیم عرف سعود، صمیم سعید عرف استاد اور مصطفی خان عرف ملا سے ہوئی ہے جبکہ ہلاکدہشتگردوں کا تعلق کلعدم تنظیم  TTP  کے آمیر حاتم گروپ سے ہیں جو دہشتگردی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے دو دہشتگرد دوران پولیوں ڈیوٹی درجنوں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور ٹارگیٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ سی ٹی حکام کے مطابق دہشتگردوں سے 04 عدد ایس ایم جی، 16 عدد چارجر، 04عدد بنڈل ویر اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لی گئیں جبکہ واقع کے بعد سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں