0

سوات، کبل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن

  سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات نارکاٹکس کے خلاف سوات پولیس ان ایکشن،04منشیات فروش گرفتار تھانہ کبل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن 10462گرام چرس، 45گرام ہیروین اور ایک عدد پستول برآمد تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ سرکل کبل پولیس کا ایس پی لوئر سوات شاہ حسن اور ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ کبل نواب خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ کبل کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں کارروائی کرتے ہوئے 04منشیات فروش گرفتار کئے، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر10462گرام چرس، 45گرام ہیروین،1عدد پستول برآمد کر لی۔گرفتار منشیات فروشوں میں اسفندیار ولد محمد جمیل سکنہ کنڈرو گل جبہ، علی اکبر ولد بخت مالک سکنہ ڈڈھارہ، فضل حیات ولد بختیار سکنہ گاڈو کبل، سردار حسین ولد اخون زادہ سکنہ گاڈو کبل شامل ہیں۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ کبل میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں