0

ضلعی سیکٹریٹ کوہستان میں کھلی کچہری کا انعقاد

کوہستان (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے کوہستان کے جملہ ٹرانسپورٹرز حضرات سے ضلعی سیکٹریٹ کوہستان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کے خدشات اور گزارشات کو تفصیل سے سنا۔جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے جملہ ٹرانسپورٹرز حضرات کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے خدشات اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سئیو کوہستان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان سمیت معززین علاقہ اور علماء کرام نے بھی شرکت۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں