0

ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے خصوصی صفائی مہم ‘صفائی بعد از سیاحت’ مہم کا آغاز کردیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے خصوصی صفائی مہم ‘صفائی بعد از سیاحت’ کا آغاز کردیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوذب عباس نے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹو شیدا محمد اور دیگر عملے کی موجودگی میں بائی پاس چوک قمبر میں جھاڑو لگا کر موسم گرما میں سیاحتی سرگرمیوں کے دوران سیاحتی علاقوں میں جمع شدہ فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی مہم کاافتتاح کیا. اس موقع پرعوامی آگاہی واک بھی کی گئی جس میں عوام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کے جنرل منیجر آصف سلیم، آپریشنل منیجر میاں شاہد علی، ڈپٹی مینیجر طاہر خان اور اسٹنٹ منیجر وقاص خان موجود تھے  اس ہفتہ وار مہم میں سیاحتی علاقوں مرغزار، فضائگٹ، مینگورہ بائی پاس، جی ٹی روڈ مانیار تا رحیم آباد، شگئی، سیدوشریف اور دیگر علاقوں میں صفائی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ خصوصی مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کا عملہ تمام مشینری کے ہمراہ شیڈول کے مطابق منتخب شدہ علاقوں میں گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ نالیوں کی صفائی کا بھی اہتمام کرے گی۔ مہم کا مقصد موسم گرما کے سیاحتی سرگرمیوں کے دوران رہ جانے والی فضلہ کو جمع کر کے ٹھکانے لگانا اورسیاحت کے دوران صفائی کی عادت عام بنانا ہے۔ سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی سوات شیدا محمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس مہم کا بنیادی حدف سیاحت کے لئے مشہور اور رش والی جگہوں میں صفائی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانا ہیں تاکہ سیاحوں کو صاف اور شفاف ماحول میسر آئے اور سوات کی قدرتی حسن کو بھی بحال رکھا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں