0

ریسکیو 1122کرک نے ماہ اکتوبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کردی

کرک (مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو 1122کرک نے ماہ اکتوبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ اکتوبر کے دوران ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 19688 کالز موصول ہوئیں جن میں 4402 کالز ایمرجنسی اور مختلف انفارمیشن سے متعلق تھیں جبکہ باقی 14761 غیرضروری کالزتھیں۔ریسکیو 1122 کرک نے مجموعی طور پر 706 ایمرجنسیز میں رسپانس کیا جس میں 94 ٹریفک کے حادثات،378 میڈیکل ایمرجنسیز، 07 آگ لگنے کے واقعات، 11 گولی لگنے کے، 19 ریکوری اور 01 بلڈنگ گرنے جبکہ کورونا وائرس کے 15 کیسز آئے جن میں 76 مریضوں کو ڈسٹرکٹ کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال اور 104 کو صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 705 افراد کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جن میں مجموعی طور 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اسی طرح ریسکیو 1122 کرک نے تمام ایمرجنسیز کا اوسط ریسپانس ٹائم 06:30 منٹ برقرار رکھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں