0

ملاکنڈ یونیورسٹی اور دیگر جامعات کرونادور کا فیس معاف کریں، ایک ماہ کی مہلت

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی بجٹ میں اضافہ نہ کرکے تعلیمی دشمنی کا ثبوت دیاگیا۔ 17نومبر کو اسلام آباد میں لاکھوں طلبہ جمع کرکے اپنے حقوق کے لیے متحد کریں گے۔حکومت تعلیم کا گلہ گھونٹ رہی ہیں۔2فیصد تعلیمی بجٹ طلبہ کیساتھ مذاق ہے۔تعلیم بجٹ کو بڑھاکرکم ازکم 4 فیصد بجٹ مختص کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چکدرہ میں اسلامی جمعیت طلبہ پا کستان کی حقوق طلبہ روڈ کاروان ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے حقوق طلبہ روڈ کاروان کا چکدرہ میں پر تپاک استقبال کیاگیا۔روڈ کاروان میں اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ یو نیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے کہا کہ تعلیمی بجٹ میں کٹوتی تعلیم دشمنی پا لیساں موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بلتاثبوت ہے۔قبائلی طلباء انضمام کے بعد بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی وژن کی بات کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت میں ملکی تعلیمی ادارے زبوحالی کا شکار ہیں۔موجودہ حکومت میں 2فیصد طلبہ نے تعلیم کو چھوڑدیا ہے۔گزشتہ تین سالوں میں تعلیمی فیسوں میں جتنا اضافہ کیااس کو ختم کیا جائے۔17نومبر کو اسلام آباد میں لاکھوں طلبہ جمع کریں گے۔کاروان انقلاب ریلی سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا کلیم اللہ،ناظم جامعہ ملاکنڈ انعام اللہ،ناظم ملاکنڈ مقام اسامہ احمد نے بھی خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں