0

ضلع ملاکنڈ میں خسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کیلئے شروع کی جانے والے مہم

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ملاکنڈ میں خسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کیلئے شروع کی جانے والے مہم آئندہ 15 نومبر سے 27 نومبر 2021 تک جاری رہے گی جس میں ضلع بھر کے 3 لاکھ اور 26 ہزار بچیں جن کی عمر یں 9  ماہ سے لے کر 15 سال تک ہونگی کو ٹیکے لگائے جائیں گے اس حوالے سے جمعرات کے روزضلعی سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ انوارلحق کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ز بٹ خیلہ اور درگئی اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے آئندہ قومی مہم کے دوران تمام بچوں کو ان متعدی امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کو یقینی بنانے کی غرض سے تمام امور کو زیر بحث لایا گیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اس غرض سے 310 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوضلع بھر میں سکولوں اور دیگر مقامات میں بچوں کو ٹیکے لگوائیں گے۔اس موقع پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے اس قومی مہم میں تمام طبقات کو حصہ لے کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے بچوں کو ان متعدی بیماریوں سے محفوظ کرسکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں