0

موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین اور ناکام ترین حکومت ہے،امیر مقام

لویر دیر(نمائندہ مانند)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئرامیر مقام نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین اور ناکام ترین حکومت ہے آئے روز کی مہنگائی بیروزگاری اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دی جعلی اور سلیکٹڈوزیراعظم کا ریلیف پیکج جھوٹ کاپلندہ ہے اور اپنے نااہلی نالائقی اور ناکامیوں کو چھپانے کیلئے وزیر اعظم جھوٹ پر مبنی اعلانات کررہے ہیں اور جب وزیراعظم عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کررہے تھے تو اس وقت گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا جوکہ عوام کے ساتھ مذاق ہے وزیراعظم اگر عوا م کے ساتھ اتنا ہمددر ہے تو اپنے اور وزراء کی تنخواہوں ومراعات میں پچاس فی صد کمی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رباط دیرلوئر میں خاتون ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان کی رہائشگاہ پر پارٹی سیکریٹریٹ کا افتتاحی تقریب خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع ملاکنڈڈویژن کے صدر ملک جہانزیب ممبرصوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک بیڑہ غرق کردیا تما م ادارے تباہ ہوگئے نیب ایف ائی اے کو سیاسی مخالفین کیلئے انتقام کے طور پر استعمال کیااوراین آراو نہ دینے کے دعوے کرنے والے ایماندار وزیراعظم نے چینی چور آٹا چور،پیٹرول چورادویات چورکو معاف کرکے این آراو کی نئی تاریخ رقم کردی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جعلی مقدمات بناکران کو حکومت سے ہٹایا لیکن پاکستانی قوم کو نوازشریف اور اسکی حکومت یاد آتی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے اور مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتاہے انہوں نے کہا کہ ملک کو انترمنتر سے نہیں چلایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو آئندہ انتخابات میں امیدوار بھی نہیں ملے ینگے ہمارے حکومت دیر کیلئے جو ترقیاتی منصوبے منظور کئے تھے موجودہ حکومت نے وہ تمام منصوبے ختم کئے ہیں انہوں نے کہا کہ 2022 الیکشن کا سال ہے اور کارکن عام اور بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں