0

شانگلہ، نے روزگاری سے تعلیم یافتہ نوجوان کوئلہ کانوں میں مزدوری پر مجبور

الپوری (آفتاب حسین سے) شانگلہ کے مختلف سرکاری محکموں میں سینکڑوں آسامیاں خالی،ضلع میں روزگار نہ ہونے کیوجہ سے تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈر کوئلہ کی کانوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں -نوجوانان ذہنی کوفت ومشکلات سے دوچار، بے روزگاری کیوجہ سے ذہنی ڈیپریشن کاشکار ہوگئے، ضلع بھر کے سرکاری محکموں میں سینکڑوں آسامیوں پر بھرتیاں التواء کے شکار رہیں جبکہ ایک درجن محکموں میں اشتہارات، ٹسٹ انٹرویو ہونے کے باوجود سیاسی رسہ کشی کیوجہ سے تعیناتیاں نہ ہوسکی۔شانگلہ کے نوجوانوں نے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور احتجاج کی دھمکی دی ہے،ضلع میں خالی اسامیوں کی مسلسل التواء سے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، خالی اسامیوں میں سب سے زیادہ اسامیاں محکمہ صحت میں کلاس فور،ٹیکنیشن سٹاف، پیرامیڈیکل کی نرسزز، کمپیوٹر اپریٹرز،ڈرائیورز وغیر ہ شامل ہیں۔ شانگلہ کی مختلف محکموں کے افسران ان خالی اسامیوں پر غفلت اور چشم پووشی کررہے ہیں جس کی وجہ سے تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوان انتہائی مشکل صورت حالکا سامنا کرنا ہے۔ اسی طرح محکمہ بلدیات،محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،محکمہ جنگلات سمیت دیگر محکموں میں سینکڑوں خالی آسامیاں پڑی ہیں،شانگلہ کے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت ا سمیت دیگر محکموں میں خالی آسامیوں کو جلدی پر کر کے ان نوجوان وں کو مزید تباہی و بربادی سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں یہ آسامیاں مشتہر ہو چکی ہیں شانگلہ واحدضلع ہے جس میں ابھی تک آسامیاں مشتہر نہیں ہوئی،شانگلہ کو ضلعی کا درجہ ملے ہوئے پندرہ سال گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک سیاسی چپقلش کی وجہ سے ضلع کے ثمرات سے محروم ہیں۔بے روزگار نوجوانوں نے مطالبہ کیاہے کہ فی الفور صورتحال پر کاروائی نہ ہوئی تو وہ مجبورا ًضلع بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں