0

شیر گڑھ،خالد شاہ اور اجمیر داد جمیعت علماء اسلام میں شامل

شیر گڑھ (نمائندہ) یونین کونسل شیر گڑھ کے ویلج کونسل شیر گڑھ تھری کے سابق ناظم پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما خالد شاہ اور ویلج کونسل ٹو کے  عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابقه کونسلر اجمیر داد جمیعت علماء اسلام میں شامل ہوگئے جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے ضلعی امیر او سابقه ايم اين اے  مولانا محمد قاسم اور تحصیل امیر مولانا حافظ محمد سعید اور دیگر  شامل ہونے والے خالد شاہ ناظم  اور ان کے خاندان کے جملہِ افراد اور ان ساتھیوں دوست و احباب کو ان کے حجرے میں جمعیت علماء اسلام کے ٹوپیاں پہنا دی اسی طرح سے بعد میں انہوں نے اجمیر داد کے حجرے میں جاکر ان کے خاندان کے افراد کو  بھی پارٹی ٹوپیاں پہنا دی خالد شاہ ویلج کونسل تھری سے جنرل کونسل اور ویلج کونسل ٹو سے اجمیر داد مزدور کسان کی نشست پر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ہوں گے اس موقع پر جمعیت علما اسلام ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم تحصیل امیر حافظ محمد سعید اور یونین کونسل شیر گڑھ کے امیر مولانا امین الحق شامل ہونے والے خالد شاہ ناظم اور اجمیر داد نے خطاب کیا مولانا محمد قاسم حافظ محمد سعید اور مولانا امین الحق نے  شامل ہونے والوں کو مبارک باد دی ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں