0

قصائی منگل اوربدھ کے دن گوشت کاناغہ کیوں کرتے ہیں؟

اسلام آباد(مانند نیوز)قصائی حضرات منگل اوربدھ کے دن گوشت کاناغہ کیوں کرتے ہیں؟جب حضرت آدم ؑ کےدوبیٹوں ہابیل اورقابیل کے درمیان جھگڑاہواتوقابیل نے ہابیل کے سرپرپتھرمارکراسے قتل کیاتووہ دن منگل کادن تھا۔ اورقابیل تقریباً دودن منگل اوربدھ کوہابیل کی لاش کواٹھائے پھرتارہاکہ اس لاش کاکیاکروں اوراسے کیسے ٹھکانے لگائوں کیونکہ تب یہ دنیاکاپہلاقتل تھاتوقابیل کومعلوم نہیں تھا کہ کسی انسان کے مرنے کے بعداس کے ساتھ کیاکیاجاتاہےاسی مناسبت سے پاکستان میں کسی بھی جانورکومنکل اوربدھ کے دن ذبح کرنے سے پرہیز کیاجاتاہے۔بعض لوگوں کاخیال ہے کہ منگل خون کادن ہے۔گوشت کے کاروبارسے منسلک لوگوں کے ہاں یہ وہم اتنازورپکڑ گیاہے کہ اسی وجہ سے گوشت کاناغہ بھی اسی دن کیاجاتاہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہاجاتاہے کہ عصرسے مغرب کے دوران گھرکی صفائی نہ کی جائے ۔اس کے پیچھے بھی ایک قدیم کہانی ہے عرب کی ایک بڑھیاگھرکی صفائی کرتی اورجب عصرکے درمیان حضوراکرمؐ اس بڑھیاکی گلی سے گزرتے توبڑھیاآپ پرروزانہ کوڑاکرکٹ پھینکتی جس کی وجہ سے مسلم گھرانوں میں عصراورمغرب کے درمیان صفائی کرنااورکوڑاکرکٹ پھینکنا بُراسمجھاجاتا ہے۔یہ وہ نظریے ہیں جودورقدیم سے آج تک ہمارے معاشرے میں رائج ہیں

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں