0

ایبٹ آباد میں ضلعی پرائس کمیٹی کا اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب خان کی سربراہی میں جمعہ کے روز ضلعی پرائس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلے لیئے گئے۔ بیف، مٹن،دودھ، دہی،روٹی اور مٹھائی کی قیمتوں میں تفاوت اور دوہرے معیار کو ختم کر کے دوسرے اضلاع کی قیمتیں مدنظر رکھتے ہوئے، متعلقہ ایسویسشنز کے نمائندوں کو اعتماد میں لے کر نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ ملاوٹ، گراں فروشی، ناپ تول میں کمی جیسی شکایتوں پر فوری اور سخت کاروائی کے ہدایات جاری کی گئیں۔ نئی قیمتوں میں سرکاری اور مارکیٹ ریٹ میں تفاوت کو ہر ممکن حد تک ختم کیا گیا تاکہ پرائس کنٹرول کے عمل کوزیادہ پراثر بنایاجا سکے اور عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں