0

ضلع سوات میں 62 فیصد کورونا ویکسینیشن مکمل کرچکے، ڈاکٹر محمد سلیم خان

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹرمحمد سلیم خان کا کہنا ہے کہ ضلع سوات میں اب تک 62 فیصد کورونا ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے، باقی ماندہ 38 فیصد حدف مکمل کرنے کے لئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے، بچوں بڑوں، بزرگوں و نوجوانوں سے اپیل کروں گا کہ ابھی مثبت کیسسز کی شرح بہت کم ہے اور موقع کو غنیمت جان کر ویکسینیشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویکسینیشن کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کے دوران عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن مکمل ہونے کی صورت میں وائرس کے مضر اثرات سے خود کو بچایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹرمحمد سلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے لئے پہاڑی علاقوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کیوں کہ وہاں ویکسینیشن کی شرح کم ہے۔ انہوں نے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کے تعاون سے 62 فیصد ویکسینیشن مکمل کرچکے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اسی تعاون کے تسلسل سے 100 فیصد ویکسینیشن کا حدف بھی پورا کرلیں گے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ قریبی صحت مرکز یا موبائل ویکسینیشن کے ذریعے ویکسین لگائیں اور اس ضمن میں صحت عملے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں