0

عراقی وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی

بغداد (مانند نیوز ڈیسک) عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے گھر کو ڈرون حملہ میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے،عراقی وزیر اعظم محفوظ رہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں وزیراعظم مصطفی کاظمی کے گھر کو ڈرون حملہ میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تاہم عراقی وزیراعظم محفوظ رہے۔عراقی سکیورٹی فورسز کے مطابق وزیراعظم مصطفی الکاظمی پر ڈرون میزائل کے ذریعے قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے جب کہ حملے میں ان کے محافظ زخمی ہوئے ہیں جنہیں ل منتقل کردیا گیا، ڈرون حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ الکاظمی نے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش میں بچ جانے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، الحمد للہ، اپنے عوام کے درمیان ہوں اور میں عراق کی خاطر سب سے پرسکون اور تحمل کا مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غداروں کے میزائل مومنین کے عزم اور حوصلوں کو پسپا نہیں کرسکتے۔ لوگوں کی سلامتی، انصاف کے حصول اور قانون کے نفاذ کے لیے ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کی استقامت اور اصرار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں