0

نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی، 02 ماہ قبل بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی۔02 ماہ قبل بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔3-9-2021کو عنایت اللہ ساکن مردان نے نوشہرہ کلاں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مسماۃ(ب)کو اسکے شوہر نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر قتل کر دیا ہے۔بلال احمد ASPکینٹ نے ہارون خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔آخرکار کامیاب چھاپے کے دوران ملزم کامران ساکن اسماعیل خیل نوشہرہ کلاں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں