0

پشاور میں چینی کی 175 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں چینی کی 175 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں چینی کے نرخ میں کمی نہ آسکی اور چینی 175 روپے میں فروخت کی جارہی، غلہ مارکیٹ اشرف روڈ میں چینی کی بوری 7 ہزار 200 روپے میں فروخت ہونے لگی ۔ تاجروں نے کہا کہ چینی کے پرچون اور ہول سیل میں فی کلو 200روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔تاجروں نے کہا کہ اشرف روڈ،رامپورہ، پیپل منڈی، سبزی منڈی، جی ٹی روڈ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈیلرز کے پاس چینی کا سٹاک ختم ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں