0

جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ نے مہنگائی اور بے روزگاری میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور موجودہ حکومت کے ناقص پالیسیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ قائدآبادبنگلہ یونین کونسل کوپر میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی آمیر مفتی کفایت اللہ اور ممبر صوبائی شوریٰ فضل حق خان کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے بنگلہ روڈ پر ریلی نکالی اور مین چوک میں جلسہ منعقد کیا جس سے ضلعی آمیر مفتی کفایت اللہ، صوبائی شوریٰ کے ممبر فضل حق خان،مولانا حبیب گل، مولانا سمیع اللہ،مولانا فیضان، مولانا عثمان خان اور مولانا سردار علی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے پورے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے جبکہ روزانہ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے غریب آدمی خودکشیوں پر مجبور ہے۔ مقررین نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم نے موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف جو تحریک شروع کی ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں قائد جمعیت کا بھر پور ساتھ دیں گے اور انہوں نے جب بھی اسلام آباد کی طرف مارچ اور اسلام آباد بلاک کرنے کی کال دی تو ملاکنڈ سے کارکنوں اور عوام کا بڑا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا۔ اس دوران مظاہرین نے حکومت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کی بجائے غریب کے خاتمے کے پالیسی پر عمل پیرا ہے اس لئے روزانہ کے بنیاد پر اشیائے خورد نوش اور اشیائے ضروریہ کے قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس ایجنڈے کے تکمیل کیلئے لائے گئے ہیں اُس پر حکمران عملأئ عمل در آمد کررہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت ملکی معیشت و استحکام اور خودمختاری کے لئے رسک بن چکے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں