0

 عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ ساتھیوں کے مشاورت سے ہر ویلج کونسل میں اُمیدوار کھڑے کرکے ان کے لئے بھر پور انتخابی مہم چلائینگے۔ تحصیل درگئی میں قائم باچہ خان سکول کی بندش قابل تشویش ہے۔ ہم نے عہدوں کی لالچ کے بغیر علاقے کے ترقی اور کارکنوں و عوام کی خدمت کو وطیرہ بنایا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے سلسلے میں سابق ایم پی اے نیک عمل خان مرحوم کے حجرہ میں نظریاتی کارکنوں کا اجلاس زیر صدارت انجینئر گل فراز خان منعقد ہوا جس میں حلقہ پی کے 19کے تمام یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے کارکنوں نے شرکت کی۔اس دوران سابق ممبر صوبائی کونسل حاجی محمد حسن مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ مشاورتی اجلاس سے سابق ضلعی صدر شفیع اللہ خان، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے سابق ضلعی صدر معوذ خان شلمانی،محمد ہمایون خان، سابق ناظمین علی رحمان، ساجد حسین مشوانی، علی خان، محمد عالم خان، عمر محمد لالا، جمروز خان، زاہد احمد، ڈاکٹر آدم خان، بلال جان، مسقتیم خان اور ذیشان خان رانیزئی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی صدر شفیع اللہ خان اور معوذ خان شلمانی نے کہا کہ ہم نے کبھی عہدوں اور مفادات کی لالچ نہیں کی ہے اور ہمیشہ خان عبد الغفار خان اور خان عبد الولی خان کے فلسفہ عدم تشدد پر عمل کرتے ہوئے پارٹی پیغام کارکنوں اور عوام تک پہنچایا ہے اور انشاء اللہ اسی جذبے سے آئندہ بھی حلقے کے عوام اور کارکنوں کے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں بھر پور تیاری کیساتھ اُتریں گے اور مخالف جماعتوں کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اورہر ویلج کونسل میں موزوں اُمیدوار کھڑے کرکے ان کے لئے بھر پور انتخابی مہم چلائینگے تاکہ ہر ویلج کونسل میں اے این پی کو واضح اکثریت دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر چھوٹے چھوٹے رنجشیں اور اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن انشاء اللہ ہم تمام رنجشوں کا خاتمہ کرکے کارکنوں کو عزت دینگے اور انہیں نئے جذبے سے میدان میں نکل کر باچہ خان بابا کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے تیار کرینگے۔اس دوران مقررین نے سابق ایم پی اے نیک عمل خان مرحوم کے سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بیٹے و سابق ضلعی صدر شفیع اللہ خان اورنواسے معوذ خان شلمانی کو بھر پور حمایت و تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پرمقررین نے بقایات کے عدم آدائیگی کی وجہ سے تحصیل درگئی میں قائم باچہ خان سکول کے بندش پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تنظیم کے موجودگی کے باوجود باچہ خان سکول کی بندش قابل شرم ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں