0

ہنگو میں کمر توڑ مہنگائی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو میں کمر توڑ مہنگائی،چینی،گھی،آٹا اور دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان پر،عوام کی چیخیں نکل گئی اور حکومت کو بددعائیں دینے لگی۔ ہفت روزہ مانند آئینہ سروے کے مطابق دیگر جگوں کی طرح ہنگو میں بھی کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کیا ہے۔چینی کی قیمت فی کلو 160روپے تک پہنچ گئی اسی طرح گھی، آٹا اور دیگر اشیاء خوردنوش کی نرخوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ والوں نے بھی نے بھی اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔جس کا بوجھ غریب طبقے پر پڑ گیا ہے۔ مسلسل مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکالی۔غریب عوام نے حکومت کو بد دعائیں شروع کی ہیں۔بعض جگوں پر لوگوں نے ایک وقت چائے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک اطلاع کے مطابق مہنگائی کے ہاتھوں کئی بچیوں نے تعلیم کو خیر باد کہ دیا۔ جبکہ عوامی حلقوں نے بدترین مہنگائی کو حکومت کی بڑی ناکامی قرار دیتے ہوئے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے ان حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو بدترین مہنگائی سے نجات اور یا حکومت مستعفی ہوجائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں