0

اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا

              ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس الطاف احمد شیخ کی خصوصی ہدایت پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر انوارلحق نے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اورکورونا ویکسنیشن کے عمل کا جائرہ لیا گیا بعدازاں تھانہ بازار ویکسینیشن ٹیم کی جانب سے ویکسینیشن مہم کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے ویکسینیشن ٹیموں کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کوڈ 19 کے ویکسینیشن عمل کو مزید تیز کریں تاکہ کوئی بھی کورونا ویکسینیشن سے نہ رہ جائے اور کورونا وائرس پر قابو پایا جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں