0

حکومت کالعدم تنظیم سے معاہدے کا بتائے، شہباز شریف

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کالعدم تنظیم سے کیا معاہدہ کیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز خفیہ ہے، کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کو کالعدم کی لسٹ سے نکالے جانے پر مشاورت سے جواب دیں گے۔واضح رہے کہ آج وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس سے پہلے حکومت پنجاب کی سمری پر وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں